برلن: جرمنی میں کئی مقامات پر سارقین اب تک ایک دو نہیں سینکڑوں اے ٹی ایم مشینوں کو تباہ کرچکے ہیں۔ تاہم اس برس بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے تازہ کارروائیوں میں 42 مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر کیش مشینوں کو تباہ کرنے کا الزام ہے جن میں اکثر دھماکے سے تباہ کی گئی ہیں۔ مجرمین مشینوں کو فوری طور پر تباہ کرکے ان سے رقم نکال کرفرار ہوجاتے ہیں۔ صرف گزشتہ برس ایسے 496 کیس ریکارڈ کئے گئے تھے جن میں 2021 کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ڈاکو ای ٹی ایم میں ہلکا دھماکہ خیز مواد لگاتے ہیں وہ دھماکے سے پھٹ پڑتا ہے۔ اسطرح فوری طور پر کیش لوٹنے میں آسانی ہوتی ہے۔ تاہم دیگر واقعات میں زیادہ ذہانت استعمال کرتے ہوئے برقی ڈیٹونیٹر لگا کر انہیں تباہ کیا گیا ہے۔ بعض اے ٹی ایم مشینوں میں گیس بھر کر اس کے دباؤ سے بھی انہیں توڑا جارہا ہے۔