جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف عوام کا احتجاج

   

برلن: جرمنی میں کورونا وائرس کے تناظر میں حکومتی پابندیوں کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ہیمبرگ میں سب سے بڑے احتجاج کے دوران ایک اندازے کے مطابق 8ہزار افراد نے شرکت کی۔ احتجاج کرنے والے بچوں کی ویکسینیشن کے خلاف ہیں۔ واضح رہے کہ برلن حکومت ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔