جرمنی کی آبادی میں تارکین وطن کی وجہ سے اضافے کی امید

   

برلن : جرمن چانسلر اولف شولز نے کہا ہے کہ آنے والے برسوں کے دوران جرمنی کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے ، جیسا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ جرمنی میں امیگریشن میں اضافہ ہو جائے۔ تاکہ کارکنوں کی کمی کے مسائل کے علاوہ پیشن کے معاملات کو کنٹرول کیا جاسکے۔جرمنی کی حکومت دوسرے ملکوں سے مختلف شعبوں کے لیے کارکنوں کی آمد کو بڑھانے کی کوشش میں ہے۔ یہ جرمنی کی نظام کار کو چلانے کے علاوہ معاشی پالیسیوں کے لیے بھی اہم ہے۔ اس وجہ سے جرمنی دوسرے ملکوں سے آنے والوں کے گلیوں اور بازاروں میں جمگھٹے دیکھنے کوتیار ہے۔جرمن چانسلر نے کہا ہمارا اندازہ ہے کہ 2070 تک سات فیصد کے اضافے کے ساتھ 90 ملین ہو جائے گی۔