جرمنی کی رہائشی عمارت میں دھماکہ، 25 زخمی

   

برلن ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی جرمنی میں ہوئے ایک دھماکہ میں 25 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دریں اثناء خبر رساں ایجنسی dpa نے پولیس ترجمان اوے بیکر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلیکن برگ میں ہوئے دھماکہ میں انہیں اندیشہ ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ علاقائی عوامی براڈ کاسٹر MDR نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کی تفصیلات ہنوز عدم دستیاب ہیں۔