برلن۔ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بھی جرمن کار سازوں کی سیلز میں کمی نوٹ کی گئی ہے۔ چِپ شارٹیج اور سپلائی چین متاثر ہونے کی وجہ سے یورپ کے علاوہ امریکہ میں بھی نئی کاروں کی فروخت متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں برس جرمن کار میکر فولکس ویگن کی فروخت میں 32 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ بی ایم ڈبلیو کی امریکی سیلز میں تقریبا اٹھارہ فیصد کمی آئی ہے۔