جزوقتی میڈیکل آفیسرس کے تقررات کے لیے اعلامیہ کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے نیشنل اربن ہیلت مشن اسکیم کے تحت ضلع میں 53 عدد عارضی بنیاد پر جزوقتی میڈیکل آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ کردیا ہے ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت ایم بی بی ایس ڈگری کے ساتھ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میڈیکل کونسل کی رکنیت رہنا چاہئے ۔ امیدواروں کا انتخاب انٹرویوز کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ انٹرویوز 6 فروری 2019 کو مقرر ہے ۔ پر کردہ درخواست فارم دفتر ڈسٹرکٹ کلکٹوریٹ عابڈس حیدرآباد پر راست طور پر آرڈینری پوسٹ کے ذریعہ روانہ کیا جاسکتا ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ hyderabad.telangana.gov.in ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔۔