شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں منی کھیڑا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد ایک جزیرے پر پھنسے ہوئے گاوں والوں کو بچا لیا گیا۔سرکاری ذرائع نے آج بتایا کہ ان سبھی کو بچاؤ کارروائیاں کرتے ہوئے دریائے سندھ ندی سے بچا لیا گیا ہے ۔منگل کو یہ تمام گاوں والے ندی میں پانی چھوڑے جانے کے سبب پانی کی سطح بڑھ جانے کی وجہ سے ایک جزیرے پر پھنس گئے تھے ۔ بار بار انتباہ کے باوجود وہ مویشی چرانے اور زرعی کام کے لیے دریا کے کنارے چلے گئے تھے ۔ ان سب کو منگل کی رات کھانا بھیجا گیا تھا جس کے بعد کل انہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا