جسم پر دھبوں سے بیوی کی علحدگی، شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) ایک شخص کی پیٹھ پر کالے دھبے اس کی موت کا سبب بن گئے۔ کالے دھبوں کو دیکھ کر بیوی نے چھوڑ دیا اور اس شخص نے خودکشی کرلیا۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں28 سالہ چندرا شیکھر نے 3 جون کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلیا۔ چندرا شیکھر کی شادی 16 ماہ قبل شیلجا نامی لڑکی سے ہوئی تھی ۔ چندرا شیکھر کی پیٹھ پر کالے دھبوں کو دیکھ کر اس کی بیوی نے اسے چھوڑ دیا اور مائیکے چلی گئی جو واپس سسرال نہیں آرہی تھی۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ چندر شیکھر پیشہ سے ڈرائیورجو بالا پور علاقہ میں رہتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔