جسٹس شیکھر یادو کو ہٹانے کا معاملہ پارلیمنٹ اور صدر کااختیار تمیزی: دھنکڑ

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے آج رولنگ دی کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر یادو کو ان کے عہدہ سے ہٹانے کا معاملہ راجیہ سبھا کے چیئرمین کے دائرہ اختیار کا معاملہ ہے اور یہ بالآخر پارلیمنٹ اور صدر جمہوریہ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔ دھنکڑ نے راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل کو ہدایت دی ہے کہ وہ یہ اطلاع سپریم کورٹ کے رجسٹرار جنرل تک پہنچائیں۔جیسے ہی ایوان میں وقفہ سوالات کی کارروائی ختم ہوئی، دھنکڑ نے جسٹس شیکھر یادو کو عہدہ سے ہٹانے کے بارے میں گزشتہ سال دسمبر میں کچھ اراکین کی طرف سے موصولہ نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا “معزز اراکین، مجھے 13 دسمبر 2024 کو ایک غیر تاریخ شدہ نوٹس موصول ہوا ہے ، جس پر راجیہ سبھا کے 55 اراکین کے دستخط ہیں۔