اگرتلہ،16نومبر(سیاست ڈاٹ کام) جسٹس عقیل عبدالحمید قریشی نے آج تریپورہ ہائیکورٹ کے پانچویں چیف جسٹس کے بطور حلف لیا۔ گورنر رمیش بیس نے جسٹس قریشی کو سادہ تقریب میں حلف دلایا ۔ قبل ازیں وہ گجرات کے سینیئر ترین جسٹس تھے ۔ بعدازاں ان کا تبادلہ بمبئی ہائی کورٹ ہو گیا تھا۔ جسٹس قریشی کو8 نومبر کو تریپورہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔