جسٹن ٹروڈو نے نیوزی لینڈ واقعہ کی سخت مذمت اور مسجد پر دہشت گرد حملے کو اسلام فوبیو کا نتیجہ قراردیا

,

   

ٹورنٹو-کیاڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی بڑھتی ہوئی وجہ اسلامو فوبیا ہے ۔

کینیڈین پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم میں شریک ہیں۔

انہوں نے عالمی رہنماؤں سے نفرت انگیزی کے خلاف مل کر کوششوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نفرت انگیزی سے لڑنے والوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل نہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں جانی نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

جسٹس ٹروڈو نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے ، ہم آج سے نفرت کے خلاف قدم اٹھا سکتے ہیں یہ بتانے کے لیے اب بہت ہوچکا ہے ،

آج کے بعد منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے والے بچ نہیں پائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ نفرت کے خلاف مسلمان، مسیحی، یہودی، گورے ، کالے سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پچھلے جمعہ کے روز نیوز ی لینڈ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسڑیلیائی نژاد سفید فام دہشت گرد نے انددھادھند فائرینگ کے ذریعہ ایک دہشت گرد حملہ انجام دیاتھا جس میں پچا س سے زائد لوگ جاں بحق ہوگئے اور 40سے زائد لوگ شدید طور پر زخمی حالت میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اس واقعہ کی دنیا بھر سے سخت الفاظوں میں مذمت کی جارہی ہے ۔ عالمی سطح پر بالاتفریق مذہب لوگ نیوزی لینڈ دہشت گرد حملے کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاک کررہے ہیں۔

ان مشکل حالات نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسینڈا انڈرین نے جو صبر وتحمل اور متاثرین سے اظہار یگانگت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس دہشت گردانہ واقعہ کے تئیں غیر جانبداری ظاہر کی ہے وہ ساری دنیاکے لئے ایک مثال بن گیاہے