جشن میلاد، آداب ملحوظ رکھنے کی تلقین

   

محبوب نگر میں آج جلسہ و جلوس کا اہتمام ، میلاد کمیٹی کے ذمہ داروں کی پریس کانفرنس

محبوب نگر /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نویز ) مرکزی مجلس اہل سنت والجماعت میلاد جلوس و جلسہ کمیٹی محبوب نگر کے زیر اہتمام احاطہ درگاہ حضرت مردان علی شاہ قادریؒ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں جناب سید عبدالرزاق شاہ قادری سرپرست اعلی ، سید امین الدین شاہ قادری، قاضی سید غوث محی الدین قادری ، محمد مظہر حسین شہید صدر کمیٹی ، سید افروز شاہ قادری کارگذار صدر ، رفیق احمد قادری ، محمد تقی حسین تقی ، سید ظفر شاہ قادری ، سید واصف شاہ قادری ، سید مجیب الدین قادری ، محمد ابراہیم نقشبندی ، میر شعیب علی ، محمد الیاس مجاہد قادری ، عبداللہ سنی ، طیب باشوار ، محمد عمران ، سید صابر حسینی ، سید عنایت اللہ حسینی ، سجیل پاشاہ و دیگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی میلاد جلوس 12 ربیع الاول 28 ستمبر جمعرات بعد نماز عصر مکہ مسجد ویرنا پیٹ سے ہوتے ہوئے مدینہ مسجد گڑیال چوک پہونچے گا جہاں دیگر محلہ جات کے ذیلی جلوس مرکزی جلوس میں ضم ہوں گے ۔ یہ جلوس درگاہ حضرت سید مردان علی شاہ قادریؒ شاہ صاحب گٹہ پہونچ کر بعد نماز مغرب جلسہ میلاد النبی ﷺ میں شامل ہوگا۔ اس جلسہ کو مولانا احمد نقشبندی جنیدی صدر تحریک صدائے اسلام حیدرآباد مخاطب کریں گے ۔ جبکہ میزبان مقرر حافظ وارث پاشاہ قادری بھی مخاطب کریں گے ۔ نظامت کے فرائض محمد ابراہیم نقشبندی انجام دیں گے ۔ عامتہ المسلمین سے گذارش کی گئی ہے کہ جلوس و جلسہ میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ جلوس میں آداب ملحوظ رکھیں غیر شرعی نعروں سے احتراز کریں۔ درود اور نعت کا ورد کرتے رہیں ۔ اپنی اپنی مساجد میں 15 منٹ قبل نماز عصر ادا کریں۔ نوجوان بازاروں میں غیر ضروری موٹر سائیکل نہ گھمائیں ۔ پولیس سخت انتظامات کر رہی ہے ۔ بعد جلسہ طعام کا نظم کیا گیا ہے ۔
یلاریڈی میں جلسہ میلادالنبیﷺ
یلاریڈی /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے محلہ انعامدار میں 29 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جناب سید شاہ نعمت اللہ قادری کی زیر قیادت جلسہ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کو مولانا حافظ محمد عابد حسین نظامی ، مولانا حافظ سید شاہ انواراللہ قادری خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر مقامی نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ بعد نماز مغرب طعام کا انتظام رہے گا ۔