جعلی ویڈیو کیخلاف عامر خان کی پولیس میں شکایت

   

ممبئی : ایک سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی دینے والی ایک ویڈیو کو جعلی قرار دے کر فلمی اداکار عامر خاں نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ اس ویڈیو میں انھیں ایک مخصوص سیاسی پارٹی کی حمایت کرتے دکھایا گیا ہے ۔ ان کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ، عامر خان نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی اور بالی ووڈ سپر اسٹار کی وائرل ویڈیو ’’جعلی‘‘ اور تشویشناک ہے ۔ خان کے ترجمان کے مطابق اداکار نے معاملے کی اطلاع حکام کو دی ہے اور ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کرائی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ اداکار نے برسوں سے الیکشن کمیشن کی مہموں کے ذریعے انتخابی بیداری پیدا کی ہے ، لیکن اس نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی تشہیر نہیں کی۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عامر خان نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے گزشتہ کئی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی عوامی بیداری مہم میں حصہ لیا۔