جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ و زیارت آثار مبارک

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : تصوف کدہ حضرت صوفی اعظم کبوتر خانہ قدیم حسینی علم میں 10 محرم صبح 10-30 بجے جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ منایا جارہا ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری سید سادات شاہ قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری شفیع محمد خاں نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت صوفی اعظم قطب دکنؒ مخاطب کریں گے ۔ بعد جلسہ آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ بعد نماز ظہر خواتین کے لیے آثار مبارک کی زیارت کروائی جائے گی ۔ خواتین کے لیے پردے کا انتظام رہے گا ۔۔
٭٭ زیر اہتمام ملی بیت المال ٹرسٹ بیادگار مولانا محمد حمید الدین عاقل حسامی جامع مسجد دارالشفاء میں 9 اگست دوپہر 2 بجے مرکزی جلسہ سیدنا شہادت حسین ؓ مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ ہدیہ نعت ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ، مولانا محمد محی الدین احمد حسامی اور حافظ نصیر الدین حسامی ، مصطفی صدیقی تسکین پیش کریں گے ۔ اس مقدس جلسہ سے مولانا شیخ طاہر حسامی ، مولانا اسلام الدین مجاہد ، مولانا ظفر احمد جمیل ، مولانا محمد رضی الدین رحمت خطاب کریں گے ۔ نیز آخر میں نگران جلسہ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ نظامت کے فرائض قاری عبدالقیوم شاکر انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مرکزی جلسہ یوم شہدائے کربلا 10 محرم 9 بجے دن جامع مسجد چوک بصدارت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل منعقد ہوگا ۔ حافظ محمد عبدالقیوم شاکر کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ قاری محمد مصطفی صدیقی مسکین ، حافظ احمد محی الدین حسامی منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے ۔ مولانا سید ظفر احمد جمیل ، مولانا سید غوث محی الدین حسامی قادری ، مولانا سید آصف الدین ندوی ، مولانا عبدالقادر قاسمی ، جناب خلیل الرحمن کی تقاریر کے بعد حضرت امیر ملت اسلامیہ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ خواتین کے لیے پردے کا معقول انتظام رہیگا ۔۔
٭٭ جلسہ یاد حضرت سیدنا امام حسینؓ 10 محرم کو غفار منزل اندرون دیوڑھی شکور جنگ بی بی بازار چوراہا ( روبرو وکٹوریہ ہوٹل ) میں 8 بجے دن سے محفل قصیدہ بردہ شریف ہوگی ۔ 9-30 تا 10-30 بجے دن جلسہ منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ اور مولانا حافظ محمد ندیم اللہ خاں بیابانی رفاعی القادری روحی پاشاہ کا خطاب ہوگا ۔ خواتین کے لیے پردہ کا انتظام رہے گا ۔۔
٭٭ جلسہ شہادت امام حسین ؓ 10 محرم بعد نماز ظہر جامع مسجد کارخانہ بازار سکندرآباد میں مقرر ہے ۔ قرات قاری عبدالعلیم ، نعت شریف مولانا اسرافیل ، بیان مولانا نذیر احمد امام مسجد ہذا کا ہوگا ۔ مہمان مقرر مولانا مفتی حافظ محمد عابد حسین نظامی مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ یوم عاشورہ مجلس ذکر شہادت امام حسینؓ و شہدائے کربلا ؓ 10 محرم 12 بجے دن خانقاہ حسینہ چھابرا انکلیو منعقد ہوگی ۔ مولانا محمد الیاس احمد شاہ حسینی اور مولانا حافظ محمد عثمان نقشبندی ، محمد رحیم اللہ خاں نیازی و دیگر کا حظاب ہوگا ۔ دعا عاشورہ پڑھائی جائے گی ۔ بعد نماز ظہر تا عصر زیارت آثار مبارک و دیگر تبرکات کی زیارت کرائی جائے گی ۔ خواتین کے لیے انتظام رہے گا ۔۔
٭٭ مسجد عثمانیہ رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں 9 اگست 1-30 بجے دن زیر نگرانی مولانا سید محمد ناصر الدین جیلانی جلسہ شہادت حضرت امام حسین ؓ مقرر ہے ۔ مولانا نظر احمد نقشبندی ، مولانا محمد قطب الدین جیلانی ، مولانا حافظ سید معین الدین جیلانی کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ جامع مسجد شمالی لالہ گوڑہ سکندرآباد میں 10 محرم بعد نماز ظہر شہید اعظم کانفرنس مقرر ہے ۔ مولانا حافظ محمد خالد علی قادری نظامی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ 12 بجے دن اجتماعی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے ۔۔
٭٭ قدیم سالانہ جلسہ یاد امام حسینؓ 10 محرم 4 بجے دن مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی بندہ نوازی شکر گنج مقرر ہے ۔ نگرانی مولانا محمد مصطفی شریف کریں گے ۔ مولانا حافظ محمد علی نقشبندی ، مولانا محمد مختار خان نقشبندی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا سید شاہ خلیل اللہ اویس بخاری افتتاحی کلمات پیش کریں گے ۔۔
٭٭ یوم عاشورہ بعد نماز ظہر جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فلٹر بارہ دری فتح دروازہ جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ مقرر ہے ۔ سرپرستی مولانا خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کریں گے ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری نگرانی کریں گے ۔ مولانا غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی ، مولانا قاری لئیق احمد یعقوبی مدنی پاشاہ کے علاوہ دیگر علماء نظامیہ مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ زیارت آثار مبارک بمکان سید شاہ حسن قادری الجیلانی ( حسن میاں ) نبیرہ حضرت سید شاہ جلال الدین جمال البحر معشوق ربانی ثانی ؒ زیارت آثار مبارک کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ خواتین کے لیے علحدہ نظم رہے گا ۔ 9 اگست 3 بجے تا بعد مغرب تک زیارت کرائی جائے گی ۔ نزد مسجد شکور ، درگاہ حضرت میر مومن قبلہؒ ، گولی پورہ ۔۔
٭٭ دعائے عاشورہ 10 محرم مرقد عشاق بارگاہ حضرت فضلؒ عیدی بازار نزد بند ناکہ میں بعد نماز ظہر دعائے عاشورہ مرقد عشاق میں احمد عبدالحکیم صدیقی القادری پڑھائیں گے ۔ خواتین کے لیے پردہ کا انتظام رہے گا ۔۔
٭٭ بزم ریاض مدینہ کے زیراہتمام زیرنگرانی حبیب حسن بن یوسف رفیع المرغنی 10 محرم دعائے عاشورہ کا اہتمام رہیگا ۔ محفل کا آغازصبح 11:30 بجے ختم قرآن سے ہوگا مابعد جماعت حبیبہ قصیدہ بردہ شریف پیش کریگی اور دعائے عاشورہ پڑھائی جائیگی ۔
٭٭ بمکان حافظ محمد عبدالقیوم قادری نعمانی بمقام گلشن حضرت شیخ جعفر شرفی متصل مسجد گنڈے مرزا ، دودھ باولی ، 10 محرم 11 بجے دن تا مغرب زیر نگرانی حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی ، زیارت آثار مبارک مقرر ہے ۔۔
٭٭ آستانہ حضرت پیر جی قبلہ ابوالعلائی میں زیارت آثار مبارک زیر نگرانی سید شاہ عثمان محی الدین قادری 10 محرم 11 بجے دن تا قبل مغرب آستانہ حضرت پیر جی قبلہ پنچ محلہ چارمینار مقرر ہے ۔۔
٭٭ مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ ؒ نور خاں بازار میں یوم عاشورہ کو بعد نماز ظہر قدیم جلسہ شہادت حسین ؓ سے مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جانشین حضرت سلطان الواعظین ؒ خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر مولانا مرتضی بادشاہ قادری کاشف زرین کلاہ دعا عاشورہ پڑھائیں گے ۔۔
٭٭ زیارت آثار مبارک و تبرکات شریفہ حضرت سیدنا امام حسینؓ 10 محرم بمقام خانقاہ قادریہ درگاہ حضرت فقیر پاشاہ واقع باقر نگر بستی نبی کریم عیدگاہ تالاب میر عالم پر مقرر ہے ۔ صبح 11 بجے دن تا 2 بجے دن مجلس شہادت امام حسینؓ منعقد ہوگی ۔ مولانا سید احمد علی حسینی قادری محمود پاشاہ واقعات کربلا بیان کریں گے ۔ مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری حیدر پاشاہ کا وعظ ہوگا ۔ 2 بجے دن اعمال عاشورہ و دعائے عاشورہ پڑھائی جائے گی ۔۔