جلپائی گوڑی میں بھیانک سڑک حادثہ۔14افراد کی موت

   

کلکتہ : مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں ایک بھیانک سڑک حادثے میں 14افراد کی موت ہوگئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق دھوپ گری میں نیشنل ہائی وے پر منگل کی رات 9بجے اوولوڈ ایک لاری جس پر پتھر لدا ہوا تھے اپنا کنٹرول کھودینے کی وجہ سے الٹ گئی ۔پیچھے آرہی دوگاڑیاں اس ٹکراگئیں اس میں سوار تمام مسافروں کی موت ہوگئی جب کہ تیسری گاڑی بھی ٹکرائی گئی اس میں سوار افراد زخمی ہوگئے ۔ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں ۔ اب تک 14افراد کی موت ہوگئی ہے ۔مقامی ممبر اسمبلی میتلی رائے موقع پر پہنچ کر حالات کاجائزہ لیا ہے ۔کار میں سوار مسافروں کی چیخ سے مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور اس میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ۔دھوپ گوڑی کے رکن اسمبلی میٹلی رائے نے بتایا کہ زخمیوں میں سے پانچ کا علاج دھپگوری اسپتال میں جاری ہے ۔