جل پلی میں پانی کیلئے تشدد ،نمائندہ کارپوریٹر زخمی

   

حیدرآباد۔/13مئی، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ جل پلی میونسپلٹی میں پانی کے مسئلہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ چند افراد کے حملہ میں میونسپل وارڈ کا ایک نمائندہ کارپوریٹر زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میونسپلٹی میں پانی کی شدید قلت سے عوام کا برا حال ہے، اور واٹر ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی سربراہی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کل رات جب علاقہ میں واٹر ٹینکر پہنچا تو عوام آپس میں جھگڑنے لگے۔ نمائندہ کارپوریٹر شیخ عبدالقدیر نے بتایا کہ ایک خاندان کے افراد نے ان پر حملہ کیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ماں اور تین بیٹوں نے منصوبہ بند طریقہ سے ان پر حملہ کیا۔