جماعت الدعوہ اور جیش محمد کے 964 اثاثہ جات منجمد ،پاکستان حکومت کی کارروائی

   

٭ حکومت پاکستان نے جماعت الدعوہ اور جیش محمد کے 964 جائیدادوں کو منجمد کردیا ہے۔ ممنوعہ دہشت گرد گروپوں کے تعلق سے کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے کہا کہ منجمد شدہ جائیدادوں میں سے 907 جائیدادیں حافظ سعید کی زیرقیادت جماعت الدعوہ کی ہیں جبکہ 57 جائیدادیں مسعود اظہر کی زیرقیادت تنظیم جیش محمد کی بتائی جاتی ہیں۔ پاکستان کی یہ کارروائی فینانشیل ایکشن ٹاسک فورس کے 27 نکاتی ایکشن پلان کا حصہ تھی۔