جماعت الدعوۃ سے روابط ، تنظیموں پر امتناع

   

پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ کے اجلاس میں فیصلہ
اسلام آباد۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان نے ممنوعہ جماعتوں جماعۃ الدعوۃ، فلاح انسانیت، فاؤنڈیشن اور جیش محمد سے رابطے رکھنے والی 11 تنظیموں پر امتناع عائد کردیا۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی جمعہ کو ملاقات کے دوران ان تنظیموں پر امتناع عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پلوامہ میں 14 فروری کو پاکستان میں سرگرم جیش محمد کے خودکش بمبار کی ایک دہشت گرد حملے میں ہندوستانی سکیورٹی فورسیس کے 40 اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد عمران خاں نے کہا تھا کہ عسکریت پسندی میں ملوث ہونے والے اور دیگر ملکوں کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے پاکستانی سرزمین کو استعمال کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے پاکستان کے انسداد دہشت گردی ادارہ (ناکٹا) نے اپنے ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ جماعت الدعوۃ سے ملحقہ سات تنظیموں پر امتناع عائد کردیا گیا ہے۔ ان میں الانفال ٹرسٹ، ادارہ خدمت خلق، الدعوۃ الارشاد، ماجد و بہبودی ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن، معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ اور الحماد ٹرسٹ شامل ہیں۔ یہ تمام گروپ لاہور میں واقع ہیں۔