اسرائیل او رحماس نے چہارشنبہ کے روز قطرکی ثالثی کی تجویزپر غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر طئے پائے گئے معاہدہ کی تصدیق کی ہے
غزہ۔ حماس کے ایک سینئر اہلکار موسی ابور مارزوق نے الجزیرہ کو بتایاکہ مقامی وقت کے مطابق جمعرات صبح 10:00بجے سے غزہ میں جنگ بندی شروع ہوگی۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک فلسطینی ذرائع نے زنہو کو تصدیق کی ہے کہ ”یہ خبر صحیح ہے“۔زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ابومرزوق نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ جنگ بندی کے دوران رہا کئے جانے والے 50یرغمالوں میں اکثریت غیر ملکی شہریوں کی ہوگی۔
اسرائیل او رحماس نے چہارشنبہ کے روز قطرکی ثالثی کی تجویزپر غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر طئے پائے گئے معاہدہ کی تصدیق کی ہے۔
اسرائیل وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت کم ازکم 50یرغمالیوں جس میں کلیدی طور پر بچے اور عورتیں ہوں گے اسرائیل کی جیلوں سے 150خاتون اور بچے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے عوض چھوڑے جائیں گے۔
اس میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ یرغمالیوں کو چار دن کی مدت میں چھوٹی گروپوں کی شکل میں رہا کیاجائے گا اس دوران ”جنگ میں ایک توقف رہے گا“۔