جملوں میں الجھا بجٹ، بہار کے ساتھ دھوکہ:کانگریس

   

پٹنہ: بہار کانگریس میڈیا سیل کے چیئرمین راجیش راٹھور نے مرکزی بجٹ کو جملوں میں الجھا ہوا قراردیا اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ بہار کے ساتھ دھوکہ ہے ۔منگل کو بہار کانگریس کے صدر دفتر صداقت آشرم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں راٹھور اور ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کم ترجمان آنند مادھو نے کہا کہ بہار کی اسکیموں اور ضروریات کیلئے مرکزی بجٹ سے جو رقم مختص کی گئی ہے وہ ناکافی ہے ، جو صرف اعدادوشمار کی ہیرا پھیری سے انتخابی فائدے کیلئے واہ واہی لوٹنے کی طرح ہے ، جس کا مطالعہ کرنے کے بعد معلوم ہوتا ہیکہ 2015 سے ہی وزیراعظم نریندر مودی اعلانات کے لب لباب میں عوام کو ٹھگنے کا کام کررہے ہیں۔ گزشتہ بجٹ میں جہاں 58900 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جو اب تک ریاست کو موصول ہونا باقی ہے ، تو اس بجٹ میں 59900 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔