جموں توی ایکسپریس کا ڈبہ پٹری سے اترا، جانی نقصان نہیں

   

بلند شہر: اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں منگل کو جموں توی ایکسپریس ٹرین کا ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا، حالانکہ اس واقعہ میں کوئی بڑا حادثہ نہیں آیا۔ضلعی انتظامیہ اور ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ بلند شہر ضلع کے ویر اسٹیشن کے قریب ایک سست رفتار ٹرینکا ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جموں توی ایکسپریس آہستہ چل رہی تھی۔ ٹرین کی رفتار تیز ہوتی تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔