جموں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے

   

جموں۔ صوبہ جموں میں منگل کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جو چند سیکنڈوں تک جاری رہے ۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تاہم اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سرکاری ذرائع نے زلزلے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاصوبہ جموں بالخصوص جموں، ریاسی، ادھم پور اور خطہ چناب کے دو اضلاع کشتواڑ اور رام بن میں منگل کی صبح 8 بجکر 56 منٹ کے قریب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت چار اعشاریہ صفر ریکارڈ ہوئی ہے ‘۔