سری نگر: فوج نے جموں وکشمیر کے دراس علاقے کے نزدیک واقع زوجیلا وار میموریل پر زوجیلا ڈے منایا۔یہ دن زوجیلا کی برفیلی چوٹیوں پر سال1948 میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔سری نگر نشین ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس موقعہ پر فائر اینڈ فیوری کور لیہہ کے کمانڈر نے میموریل پر پھولا مالا چڑھائی اور ان جوانوں کو یاد کیا گیا جنہوں نے زوجیلا پاس کو پاکستانی حملہ آوروں سے آزاد کرکے قربانیاں پیش کیں۔بیان میں کہا گیا کہ زوجیلا ڈے بھارتی فوجیوں کی بہادری کا مظہر ہے اور یہ جنگ اس لئے بھی تاریخی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن پہلی بار اتنی بلندی پر ٹینک استعمال کی گئی۔
ریل گاڑی کے آگے کود کرایک شخص نے خودکشی کرلی
بھیلواڑا: راجستھان کے بھیلواڑا شہر میں ریلوے پھاٹک کے پاس ایک شخص نے ٹرین انجن کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ایم جی ایچ چوکی ذرائع کے مطابق،شہر میں ریلوے پھاٹک کے نزدیک ایک شخص نے کل دیر رات ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔ٹرین اسٹاف کی اطلاع پر جی آر پی موقع پر پہنچی۔لاش کو قبضے میں لے کر جی آر پی نے مردہ گھر میں محفوظ رکھوایا ہے ۔متوفی کی شناخت شہر کوتوالی علاقے کے والے 40 سالہ کمل کے طورپر ہوئی ہے ۔