جموں وکشمیر میں این آئی اے کے دھاوے

   

سری نگر ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے چھ اضلاع میں 8 مقامات پر دھاوے کئے ۔ این آئی اے کے مطابق یہ دھاوے لشکر طیبہ، جیش محمد اور دیگر جنگجو تنظیموں کی طرف سے جموں و کشمیر، دہلی اور دیگر بڑے شہروں میں پر تشدد عسکری کارروائیاں انجام دینے کی منصوبہ بندی اور سازش کے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں کئے گئے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج یعنی 19 فروری کو این آئی اے نے جموں وکشمیر کے سوپور، شوپیاں، کپوارہ، راجوری، بڈگام اور گاندربل میں آٹھ مقامات پر دھاوے کئے اور اس کے علاوہ راجستھان کے ضلع جودھ پورہ میں بھی چھاپہ مارا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دھاوے جنگجو تنظیموں بشمول لشکر طیبہ، جیش محمد،حزب المجاہدین، البدر، ٹی آر ایف کی طرف سے جموں و کشمیر، دہلی اور دیگر بڑے شہروں میں پر تشدد عسکری کارروائیاں انجام دینے کی منصوبہ بندی اور سازش کے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں کئے گئے۔