جموں : جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ شب کے 3 بجکر 2 منٹ پر آیا اس کا مرکز ڈوڈہ کا کوئی علاقہ تھا اور اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔بتادیں کہ یہ جموں وکشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آنے والے والا دوسرا زلزلہ ہے ۔