جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد

   

نئی دہلی ۔20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے آج اعلان کیا کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کیلئے اتحاد کو قطعیت دیدی گئی ہے کیونکہ یہ قومی مفاد میں ہے اور سیکولر طاقتوں کو استحکام فراہم کرے گا ۔ کانگریس قائد غلام نبی آزاد اور سرپرست نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے ایک قومی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس جموں اور اُدھم پور سے لوک سبھا کیلئے مقابلہ کرے گی جبکہ نیشنل کانفرنس سرینگر سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی ۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان اننت ناگ اور بارہمولہ نشستوں پر دوستانہ مقابلہ ہوگا ۔ اس انتخابی اتحاد کو قومی مفاد کے پیش نظر قطعیت دی گئی ہے کیونکہ اس سے سیکولر طاقتوں کو استحکام حاصل ہوگا ۔