جموں و کشمیر کو لوٹنے والوں کی جگہ محلوں میں نہیں جیلوں میں

   

کٹھوعہ: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کو لوٹنے والوں کی جگہ محلوں اور کوٹھیوں میں نہیں بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مبینہ 25 ہزار کروڑ روپے کے ’روشنی ایکٹ اراضی اسکینڈل‘ میں نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ بھی ملوث ہیں۔ترون چگھ نے منگل کو یہاں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ‘تمہارے دروازے پر اگر گپکار گینگ اور غدار گینگ کا کوئی شخص آتا ہے تو اس کو واپس بھیج دینا۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کو پاکستان سے محبت ہے ۔ ان میں سے فاروق عبداللہ آج بھی کہتا ہے کہ چین آئے گا اور دفعہ 370 واپس دلائے گا۔ جموں و کشمیر کو لوٹنے والے لوگ اب چل نہیں سکیں گے ۔ ان کی جگہ محلوں اور کوٹھیوں میں نہیں بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ‘۔انہوں نے فاروق عبداللہ پر مبینہ ‘روشنی ایکٹ اراضی سکینڈل’ میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا: ‘پانچ منٹ پہلے بھارت کا ایک بہت بڑا نیوز چینل مجھ سے بائٹ لے رہا تھا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ 25 ہزار کروڑ روپے کا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔ آپ حیران ہوں گے کہ جن کے ہاتھوں میں جموں و کشمیر کی حفاظت کی ذمہ داری تھی وہ اس میں ملوث ہیں۔ اسکینڈل یعنی ڈکیتی اور وہ ڈکیتی مارنے والا کوئی نہیں بلکہ جموں و کشمیر کا سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ ہے’۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات محض انتخابات نہیں بلکہ حساب مانگنے کا ٹرائل ہے۔
یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کی لڑائی ہے ۔انہوں نے کہا: 5اگست 2019 کو وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو غلامی سے آزادی دلائی۔ سات دہائیوں تک مفتی اینڈ سنز اور عبداللہ اینڈ سنز جموں و کشمیر میں لوٹ کی عبارت لکھتے رہے ۔ لیکن آج جموں و کشمیر کی عوام ان سے حساب مانگنے نکلی ہے ‘۔ترون چگھ نے دعویٰ کیا کہ اب جموں و کشمیر میں وزیر اعلیٰ مفتی یا عبداللہ خاندان سے نہیں بلکہ کوئی عام آدمی بنے گا۔ان کا کہنا تھا: ‘ملک نے اس گپکار گینگ کو نکار دیا ہے ۔ اب اس گینگ سے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کا کوئی عام شہری یہاں کی حکومت چلائے گا۔ دیش کے اندر نریندر مودی کی سرکار ہے ۔ اس کا نعرہ ہے کہ نہ کھائوں گا اور نہ کھانے دوں گا’۔انہوں نے ‘عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ’ کی قیادت پر لفظی حملے جاری رکھتے ہوئے کہا: ‘گپکار گینگ سے عوام نفرت کر رہی ہے ۔