جموں کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے لئے الکٹرول روڈ میاپ پر بحث کے لئے بی جے پی کی پہلی سی ای سی میٹنگ

,

   

جموں کشمیر بی جے پی چیف رویندر رائنا جس نے مذکورہ اجلاس کی نگرانی کی ہے نے کہاکہ 2024لوک سبھا انتخابات بی جے پی کے لئے ایک ”چیالنج“ ہیں


جموں۔ بی جے پی نے ایک روز قبل ؎پہلی مرتبہ اپنی اسٹیٹ الیکشن کمیٹی(ایس ای سی)اجلاس منعقد کیا تاکہ جموں کشمیر میں مجوزہ لوک سبھا انتخابات بھاری اکثریت سے جیت کے مقصد سے پارٹی الکٹرول کے زمینی سطح پر روڈ میاپ کے متعلق تبادلہ خیال کیاجاسکے۔

جموں کشمیر بی جے پی چیف رویندر رائنا جس نے مذکورہ اجلاس کی نگرانی کی ہے نے کہاکہ 2024لوک سبھا انتخابات بی جے پی کے لئے ایک ”چیالنج“ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ”لوک سبھا انتخابات2024بی جے پی کے لئے ایک چیالنج ہیں کیونکہ پارٹی کو گذشتہ انتخابات میں حاصل سیٹوں پر اپنی جیت کو برقرار رکھنا اور باقی سیٹوں پر جیت حاصل کرتے ہوئے اپنی تعداد میں اضافہ کرنا ہے“۔

رائنا نے کہاکہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے ہر محکمے کا کردار بہت اہم ہے۔

اس اجلاس میں لوک سبھا انتخابات کے لئے کلسٹر انچارج اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ اور مجوزہ لوک سبھاانتخابات 2024کے لئے تشکیل دئے گئے مختلف محکموں کے انچارجوں او رمختلف محکموں کے شریک انچارجوں نے شرکت کی ہے۔

رائنا نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے لیڈران کو لوک سبھا انتخابات کے لئے مختلف ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں او رمزید کہاکہ پارٹی کی بھاری اکثریت کے ساتھ انتخابی کامیابی کے لئے مزید وقت دینے کی ضرورت ہے۔مختلف محکموں کو دی گئی ذمہ داریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے سنگھ نے پارٹی لیڈران پر زوردیا کہ وہ اپنے فرائض کو زیادہ موثر طریقے سے ادا کرنے کے لئے خود کو مکمل طور پر تیار کرلیں۔

انہوں نے حال ہی میں تشکیل دئے جانے والے پارٹی محکموں میں تال میل پر بھی توجہہ مرکوز کی ہے۔

بی جے پی (تنظیمی) جنرل سکریٹری اشوک کول نے 2024لوک سبھا انتخابات کے لئے بنائے گئے محکموں کی تفصیلات کا اشتراک کیا اورکہاکہ پارٹی قائدین کا ماضی کا تجربہ واضح طور پر انتخابات میں بہترنتائج لائے گا۔