اس زلزلے سے کسی جانی او رمالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے
جموں کشمیر کے مختلف حصوں میں ریکٹر اسکیل پر 5.4کی درمیانی شدت کا ایک زلزلہ پیش آیاہے‘ دہلی کے علاوہ شمالی ہندوستان کے مختلف حصوں میں اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اس زلزلے سے کسی جانی او رمالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اے این ائی کے بموجب زلزلے کے جھٹکے دہلی شمالی ہندوستان کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
اسی طرح کا ز,لزلہ پاکستان کے مختلف حصوں بشمول ملک کی درالحکومت اسلام آباد میں پیش آیاہے۔ جھٹکے لاہور‘ اسلام آباد او رپیشوار میں محسوس کئے گئے‘ جس کے بعد لوگ اپنے دفاتر او رگھروں سے باہر نکل گئے تھے۔
حساس زلزلے کے علاقے میں شامل ہونے کی وجہہ سے کشمیر ہمیشہ زلزلوں میں زد میں رہتا ہے۔
فبروری میں جموں کشمیر کے ریسی ضلع کے کاٹرا بیلٹ میں 3.6شدت کا ایک زلزلہ پیش آیاتھا۔
پچھلے ماہ پاکستان میں 6کی شدت کا ایک زلزلہ پیش آیاتھا جس کے جھٹکے دہلی اورجموں کشمیر میں بھی محسوس کئے گئے تھے۔