جموں کشمیر کو دو مرکز کے زیرنگرانی علاقے(یوٹی) میں تقسیم کردیاگیا ہے۔ یہاں پر دیکھیں اس کا کیامطلب ہے۔

,

   

پہلے سے موجودہ یوٹیز پانڈیچری اور دہلی کے پاس قانونی سازی ہے ٹھیک اسی طرح جموں کشمیر کے لئے بنایاگیامنصوبہ’دیگر پانچ یوٹیز چندی گڑھ دادری اور نگر حویلی‘ دامن اور دیو‘ لکشا دیپ اور انڈومان نیکوبار جزیرے راست طور پر مرکز کی نگرانی میں کام کرتے ہیں

نئی دہلی۔ جموں او رکشمیر سے ارٹیکل 370کی برخواستگی او ریاست کو دو یونین ٹرٹیریز میں تقسیم کرنے کے لئے مرکز کی تجویز کے ساتھ مرکز کی زیرنگرانی انتظامیہ والی ریاستوں کی تعداد اب نو ہوگئی ہے۔

پہلے سے موجودہ یوٹیز پانڈیچری اور دہلی کے پاس قانونی سازی ہے ٹھیک اسی طرح جموں کشمیر کے لئے بنایاگیامنصوبہ’دیگر پانچ یوٹیز چندی گڑھ دادری اور نگر حویلی‘ دامن اور دیو‘ لکشا دیپ اور انڈومان نیکوبار جزیرے راست طور پر مرکز کی نگرانی میں کام کرتے ہیں۔

لداخ دوسرے زمرے میں ائے گا۔

یہاں پر تمام یونین ٹریٹریز(مرکز کے زیر انتظامیہ علاقہ) کے متعلق تفصیلات اور اس کا مطلب کیاہے وہ پیش کیاجارہا ہے۔

یونین ٹریٹریز کیاہے؟۔

ایک یونین ٹریٹری وہ ہوتا ہے جس پر راست انتظامیہ اور حکومت یونین گورنمنٹ کی ہوتی ہے

یونین ٹریٹری قانون سازی کے ساتھ کیاہے؟۔

جزوی طور پر اس کو ریاست کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور مقننہ کے علاوہ لفٹنٹ گورنر بھی فراہم کیاجاتا ہے۔

اس طرح کے یونین ٹریٹریز چیف منسٹراور منسٹرس کی کونسل کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

ایل جے جو ہوتا ہے وہ صدر جمہوریہ کے نمائندہ ہوتا ہے اور وہ کونسل برائے منسٹرس کی سفارشات پر کام کرتا ہے اگر یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ ہر معاملے میں کونسل برائے منسٹرس کو منظوری دیدے۔

دہلی کے معاملے میں مذکورہ حکومت کے پاس اراضی‘ قانون اور پولیس کے شعبہ میں کوئی اختیار نہیں ہے۔

ان معاملات میں فیصلہ سازی کامکمل اختیار ایل جی کوہوتا ہے

یونین ٹریٹری بغیرمقننہ کیا ہے؟۔

اس طرح کے یوٹیز میں چیف منسٹر نہیں ہوتے یونین گورنمنٹ ایل جی کے ذریعہ یہاں پر راست حکومت کی کرتی ہے جو مشیروں کی ٹیم کے ذریعہ انتظامیہ کے روز مرہ کے کام انجام دیتے ہیں

مقننہ کے ساتھ یونین ٹریٹریز

پانڈیچری

قومی راجدھانی ٹریٹری برائے دہلی

جموں او رکشمیر(جیسا کے مرکزی حکومت نے تجویز دی ہے

یونین ٹریٹریز بغیرمقننہ کے

چندی گڑھ

دادرا اور نگر حویلی

دمن او رڈیو

لکشا دیپ

انڈومان اور نکوبار جزیرہ

لداخ(یونین گورنمنٹ کی تجویز کے مطابق