سری نگر: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں فوجی کارروائی ’آپریشن چک ٹپر‘ میں 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی صبح کے وقت شروع ہوئی اور فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیر لیا اور دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ وہیں کشتواڑ میں جمعہ کو دو مقامات پر ہونے والے تصادم میں دو فوجی شہید ہو گئے۔ پولیس سب ڈیویژن پٹن کے علاقہ چک ٹپر میں واقع باغ میںکچھ عسکریت پسندوں چھپے ہونے کی اطلاع پر فوج اور جموں کشمیر پولیس کے اہلکار مسلسل عسکریت پسندوں کی تلاش کر رہے تھے۔ فی الحال 3 عسکریت پسندوں کو مار گرایا گیا ہے۔