جموں کشمیر کے ڈوڈا میں بس کھائی میں گرنے سے 36کی موت 19زخمی

,

   

پولیس اور ایس ڈی آر ایف جوانوں کے علاوہ مقامی لوگ امدادی کاروائیوں میں شامل ہیں او رکچھ زخمی مسافرین کو اسپتال پہنچایاگیاہے۔
ڈوڈا۔جموں کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں چہارشنبہ کے روزمسافرین سے بھری ایک بس سڑک سے پھسل کر 300فٹ گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم 36لوگوں کی موت اور 19زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایاکہ رجسٹریشن نمبر جے کے زیرو سی این۔6555والی بس میں مبینہ طور پر 40مسافرسوار تھے‘ انہوں نے مزیدکہاکہ یہ بٹوٹ کشتواڑ قومی شاہراہ پرترنگل۔ اسرکے قریب سڑک سے پھسل کر 300فٹ نیچے گر گئی۔

انہوں نے کہاکہ امدادی کام شروع کردئے گئے ہیں او رکچھ نعشیں نکال لی گئی ہیں۔ جموں کشمیر کے اننت ناگ سے رکن پارلیمنٹ مرکزی وزیر جیتند سنگھ نے کہاکہ ”موقع سے واقعہ کے متعلق ڈی سی ڈوڈا یس ایچ ہریویندرس نگھ سے ملی تازہ اطلاعات سے دکھ ہوا ہے۔

بدقسمتی سے ا س واقعہ میں 36افراد کی موت اور19زخمی ہوئے ہیں جس میں 6شدید طور پر زخمی ہیں۔زخمیوں کو ضرورت کے مطابق جی ایم سی ڈوڈا‘اور جی ایم سی جموں منتقل کیاجارہا ہے۔ ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت“۔

وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے بھی اس واقعہ پرگہرے غم کا اظہار کیا۔انہوں نے مرنے والوں کے لئے تعزیت اور زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نیشنل ریلیف فنڈ(پی ایم این آر ایف) سے متوفیوں کے لئے فی کس 2لاکھ اور زخمیوں کے لئے فی کس 50ہزار روپئے ایکس گریشیاء کا وزیراعظم نریند ر مودی نے اعلان کیاہے۔

https://x.com/PMOIndia/status/1724705451554800072?s=20

امیت شاہ نے بھی تعزیت پیش کی اور اپنے تعزیتی بیان ایکس پر پوسٹ کیا۔

https://x.com/AmitShah/status/1724704288864399663?s=20

جموں کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے بھی مائیکرو بلاگینگ سائیڈ سے استفادہ اٹھاتے ہوئے گہری رنج وغم کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ حکام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

https://x.com/OfficeOfLGJandK/status/1724696905157128394?s=20

ذرائع کے مطابق اونچائی سے گرنے کی وجہہ سے بس بہت زیادہ تباہ ہوگئی ہے۔پولیس اور ایس ڈی آر ایف جوانوں کے علاوہ مقامی لوگ امدادی کاروائیوں میں شامل ہیں او رکچھ زخمی مسافرین کو اسپتال پہنچایاگیاہے۔