جمہوریت نواز ایڈیٹر جمی لائی کے مقدمہ کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی

   

ہانگ کانگ : ہانگ کانگ کی ایک عدالت نے اس وقت اخبار کے پبلشر جمی لائی کے مقدمہ کی سماعت13 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے جب حکومت نے ایک برطانوی وکیل کو لائی کی نمائندگی کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے چین کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے سے یہ فیصلہ کرنے کو کہا کہ آیا غیر ملکی وکلاء قومی سلامتی کے مقدمات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ حکام لائی پر غیر ملکی افواج کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگاتے ہیں اور ان کو بغاوت کے الزام کا بھی سامنا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر ممکنہ طور پر عمر قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔ لائی ایپل ڈیلی اخبار کے بانی ہیں۔ اس روزنامے کو 2021 میں اس وقت بند کرنے پر مجبورکر دیا گیا تھا جب جمہوریت کے حامی مظاہروں کے بعد نافذ کیے گئے سیکوریٹی قانون کے تحت اس کے اثاثے منجمد کر دیے گئے تھے۔