جناب سلطان صلاح الدین اویسی کے چھوٹے بھائی یوسف الدین اویسی کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) سینئر پارلیمنٹرین سالارملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی کے چھوٹے بھائی جناب یوسف الدین اویسی کا حیدرآباد میں آج انتقال ہوگیا۔ وہ 50 سال سے زیادہ عرصہ سے شکاگو میں مقیم تھے۔ مرحوم فخر ملت مولوی عبدالوحید اویسی کے فرزند، سالار ملت الحاج سلطان صلاح الدین اویسی کے منجھلے بھائی تھے۔ مرحوم بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ، جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ اورجناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر روزنامہ اعتماد کے چاچا ہوتے تھے ۔