جناب ظہیر الدین علی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

   

سنگاریڈی /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد فاروق احمد صدر ٹی ایس میسا ، ریاض احمد خان ورکنگ پریسڈنٹ توفیق الرحمن سکریٹری جنرل نے مشترکہ طور پر جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست کے اچانک سانحہ ارتحال پر کہا کہ موصوف کی شخصیت ہمہ جہت تھی ۔ وہ ہمیشہ ملی اور سماجی کاز کیلئے خود کو سرفہرست رکھتے ہوئے خدمات انجام دیتے تھے ۔ اس خلاء کو پُر کرنا ناممکن ہے ۔ موصوف کے انتقال سے ملت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔
گلوکار غدر کو خراج عقیدت
کوڑنگل /9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پریسیڈنٹ امبیڈکر سنگم حلقہ اسمبلی کوڑنگل یو رمیش بابو نے مستقر کوڑنگل میں امبیڈکر چوراہے پر گذشتہ روز عوامی شاعر و گلوکار غدر کی تصویر پر پھول مالائیں ڈال کر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ عوامی شاعر وگلوکار غدر کا دیہات ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اس پروگرام میں پریسیڈنٹ امبیڈکر سنگم کوڑنگل مستقرکے چندرا شیکھر ، ارام سائلو ، بی بی ایس یو سائلو ، چنیا ، جی پراوین لکچھمن ، کنکپا اور اننتیا وغیرہ نے حصہ لیا ۔