جناب عامر علی خان اور جناب زاہد علی خان کو تہنیت

   

حیدرآباد 4 فروری (پریس نوٹ) مہر آرگنائزیشن کی جانب سے رکن قانون ساز کونسل نامزد کئے جانے پر جناب عامر علی خان اور جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست کو دفتر سیاست میں تہنیت پیش کی گئی۔ صدر آرگنائزیشن جناب حسام الدین صدیقی نے دونوں کی شال پوشی کی اور سکریٹری آرگنائزیشن جناب عفان قادری نے مومنٹو پیش کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر اور سکریٹری نے جناب زاہد علی خاں کی صحافتی اور ملی دیرینہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ جناب عامر علی خاں کو ریاستی کابینہ میں شامل کرکے دیرینہ مطالبہ کی یکسوئی کریں۔ اس موقع پر مسرز منور حسنین ، سید حمید انجینئر بھی موجود تھے۔ جناب عامر علی خان نے عہدیداران مہر آرگنائزیشن سے اظہار تشکر کرکے ان کی خدمات اور سرگرمیوں کی ستائش کی اور بھرپور تعاون کا تیقن دیا۔