جناب عامر علی خاں کو تہنیت کی پیشکشی

   

بودھن: ضلع صدر کامدار کرماچاری سنگم ملحقہ تنظیم کانگریس پارٹی نظام آباد ضلع صدر خواجہ فیاض الدین سابقہ رکن بلدیہ بودھن نے جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ ’سیاست‘ کو نومنتخبہ تلنگانہ سرکار کی جانب سے ایم ایل سی نامزد کئے جانے پر دفتر ’سیاست‘ حیدرآباد پہنچ کر شال پوشی و گلپوشی کی اور ان کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے پسماندہ مسلمانوں کے لئے جاری جدوجہد اور کامیاب نمائندگیوں کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔