جناب عامر علی خاں کو مولوی محمد عبدالغفار قادری کی مبارکباد

   

محبوب نگر۔/27 جنوری، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ اسٹیٹ کے مشہور و معروف قدیم اخبار روز نامہ سیاست جو اپنی عمر کے 75 سال کی تکمیل کررہا ہے کے نیوز ایڈیٹر ممتاز تجربہ کار صحافی جناب عامر علی خان صاحب کو ریاستی نو منتخبہ کانگریس حکومت گورنر کوٹہ کے تحت رکن قانون ساز کونسل مقرر کرنے پر مولوی الحاج محمد عبدالغفار قادری نائب صدر لبیک حج سوسائٹی ضلع محبوب نگر نے دل کی عمیق گہرائیوں سے پرخلوص مبارکباد پیش کی اور انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ریاست تلنگانہ کے اقلیتوں بالخصوص مسلم طبقہ کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کونسل میں موثر نمائندگی انجام دیں گے۔ ویسے اخبار سیاست ہمیشہ سے ہی اقلیتوں کی تعلیمی معاشی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے پیش پیش رہا ہے بالخصوص لاوارث مسلم میتوں کی تدفین کی خدمات لائق صد تحسین ہیں اور خوب ثواب بھی پارہا ہے۔ مولوی الحاج محمد عبدالغفار قادری نے بتایا کہ لبیک حج سوسائٹی ضلع محبوب نگر کی جانب سے محترم عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روز نامہ سیاست و نومنتخبہ ایم ایل سی کو تہنیت بھی پیش کی جائے گی۔ لبیک حج سوسائٹی کے صدر جناب سید مسعود احمد ، سکریٹری جناب محمد اسمعیل اور الحاج محمد عبدالقادر وغیرہ نے بھی محترم عامر علی خاں صاحب کو مبارکباد دی ہے۔