حیدرآباد۔2۔جون۔(سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے جنا سینا پارٹی کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا ۔ سائبر آباد پولیس نے گذشتہ یوم جنا سینا پارٹی کے جلسہ عام کی اجازت کو منسوخ کیا تھا جس کے خلاف جنا سینا پارٹی نے تلنگانہ ہائی کورٹ میں ہاؤز موشن داخل کرتے ہوئے ان کی درخواست کی فوری سماعت کی اپیل کی تھی جسے تلنگانہ ہائی کورٹ رجسٹری نے مسترد کردیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر داخلہ پڑوسی ریاست آندھراپردیش مسٹر پون کلیان کی پارٹی جنا سینا کی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔بتایاجاتاہے کہ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر شہر حیدرآبا دمیں جلسہ عام کے انعقاد کیلئے پولیس سے طلب کی گئی اجازت کو گذشتہ یوم مسترد کئے جانے کے ساتھ ہی جنا سینا پارٹی نے شہر حیدرآباد میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کے ذریعہ اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔ جنا سینا پارٹی سربراہ پون کلیان نے پولیس کی جانب سے جلسہ عام کی اجازت منسوخ کئے جانے کے بعد عدالت سے رجوع ہونے کا فیصلہ کیا اور اپنے Xکھاتہ کے ذریعہ پولیس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد میں واقع اپنی قیامگاہ جوبلی ہلز میں پریس کانفرنس کرنے والے ہیں کیا اس کیلئے انہیں اجازت حاصل کرنے پڑے گی اور کیا پولیس انہیں اس پریس کانفرنس کی اجازت دے گی! انہوں نے پولیس سے خواہش کی کہ انہیںجنا سینا پارٹی قائدین کے ہمراہ ’پریس میٹ کی اجازت دی جائے۔3