جناشکتی سے وابستہ ایک نکسلائیٹ گرفتار

   

جگتیال میں ایڈیشنل ایس پی مرلیدھیر کی پریس کانفرنس
جگتیال6؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں جناشکتی نکسلائیٹ گروپ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص گرفتار جس کے قبضہ سے ایک عدد پوائنٹ32 ایم ایم پستول اور 19 راؤنڈس گولیوں کے علاوہ دو دعدد سیل فون دستیاب ہوئے ۔ ڈی ایس پی آفس جگتیال ایڈیشنل ایس پی پی وی مرلی دھرنے پریس کانفرنس میں گرفتار شدہ نکلائیٹس واویلا سائی کمار عرف بھارت عرف مہیش کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتایا ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ ملیال سرکل انسپکٹر ناگیندر اور کوڈمیال اور ملیال سب انسپکٹرس ستیش اور متھن ہیگڈاپلی سب انسپکٹر جیون اور دیگر پولیس عملہ کی جانب سے پڈور منڈل X روڈ پر گاڑیوں کی تلاشی کے موقع پر وی سائی کمار نامی جناشکتی نکسلائیٹ کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے غیر قانونی بغر لائیسنس پستول رکھنے اور19 راؤنڈ گولیوں کے دستیاب ہونے پر اسکو حراست میں لیکر تحقیقات کرنے پر جناشکتی گروپ سے تعلق کو قبول کیا ۔ اس کا تعلق سرسلہ ضلع گینش نگر جو پدماشالی طبقہ سے تعلق رکھتا ہے ۔ یہ 25 اگسٹ 2018 میں سدی پیٹھ سے تعلق رکھنے والے ونگلہ سنتوش ریاستی کمیٹی ممبر کی قیادت میں کام کرنے کی بات کہی ۔ اور سرسلہ میں ماروتی سرینواس طرف یادنا ‘ گنگاپور موضع چنا کڈور کی قیادت میں ضلع کریم نگر ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنا شکتی گروپ کے راجنا ویملواڑہ سنٹرل کمیٹی سکریٹری اور وی سنتوش ‘ سدی پیٹ ریاستی سکریٹری کی قیادت میں کام انجام دیتا تھا ۔ سائی کمار کو ایک عدد پستول حوالے کرتے ہوئے پارٹی فنڈس وصول کروانے کی بات کہیں ۔ سائی کمار کے خلاف سرسلہ میں بیڑی کنٹراکٹر نے ایک لاکھ رقم کی وصولی کیا اور دیگر مقدمات پر وصولی کے مقدمات درج ہیں وہ یہاں پر بھی رقم کی وصولی کے مقصد سے آنے کی بات کہی اس کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے کی بات کہی ۔وزیر تحقیقات جاری رکھنے کی بات کہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میدک ضلع میں اس گروپ سے وابستہ افراد موجود رہنے ضلع جگتیال اور سرسلہ میں کوبھی نہ ہونے کی بات کہی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جگتیال ڈی ایس پی وینکٹ رمنا اور میلیال سرکل انسپکٹر ناگیندر اور ملیال سب انسپکٹر متھن اور کنڈمیال سب انسپکٹر ستیش کمار اور دیگر موجود تھے ۔