جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک برازیلین وزیر صحت کوروناپازیٹیو

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک برازیلین وزیرِ صحت مارسیلو کوئیراگو کا کورونا ٹیسٹ مثبت ؑآگیا جس کے بعد وہ امریکہ میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کے مطابق برازیلین حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ وفد کے دیگر ارکان کے بھی کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جو کہ منفی آئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کوئیراگو کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہیں اور وہ برازیلین صدر جیر بولسونارو کے وفد میں شامل دوسرے رکن ہیں جن میں اجلاس میں شرکت کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔55 سالہ وزیر صحت قرنطینہ مکمل ہونے تک امریکا میں ہی قیام پذید ہوں گے جب کہ برازیل سے اجلاس میں شرکت کیلئے آنے والا وفد واپس لوٹ چکا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین صدر بولسونارو نے اب تک کووڈ کی ویکسین نہیں لگوائی ہے اور انہیں سفر کے دوران کئی موقعوں پر بغیر ماسک کے بھی دیکھا گیا۔ ان کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ ویکسین لگوانے والے آخری برازیلین ہوں گے۔