جنسی ہراسانی کے بھتیجی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پرنوازالدین صدیقی کے بھائی نے اپنا ردعمل پیش کیا

,

   

بالی ووڈ کے اداکارہ نواز الدین صدیقی کے بھائی شمس نے بھتیجی کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کے متعلق بات کی ہے
ممبئی۔بالی ووڈ کے اداکارہ نواز الدین صدیقی کے بھائی شمس نے بھتیجی کی جانب سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کے متعلق بات کی ہے۔

شمس نے اکنامک ٹائمز کو بتایا کہ”وہ میرے بھائی کی بیٹی ہے جو دھرا دون میں رہتے ہیں۔ وہ گھر سے چلی گئی تھی جب وہ نابالغ تھی اور ایک لڑکے سے اس نے شادی کرلی تھی‘ میرے بھائی نے گمشدگی کی ایک شکایت متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی“۔

شمس نے کہاکہ یہ معاملہ ہائی کورٹ تک بھی گیاتھا۔انہو ں نے کہاکہ ”مذکورہ معاملہ دھرادون گیا اور پھر ہائی کورٹ میں چلا۔ لڑکی نے اپنے فرضی اسکول سرٹیفکیٹ پیش کہ وہ نابالغ نہیں ہے۔

مذکورہ معاملہ سپریم کورٹ تک بھی گیا اور ہائی کورٹ واپس کردیاگیا‘ یہ دوسال پرانا معاملہ ہے جو 2018سے زیر التوا ہے“۔شمس کے مطابق مذکورہ شکایت سے نوازالدین کا کوئی لینا دینا ہے اور یہ میناز کے خلاف تھی جو ان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

شمس نے کہاکہ ”اپنے سابقہ بیان میں لڑکی نے میناز کے خلاف الزام عائد کئے تھے مگر اس میں کہیں پر بھی نوازالدین صدیقی کا تذکرہ نہیں تھا۔ مگر اب وہ نواز بھائی کو شامل کررہی ہے“۔

شمس نے کہاکہ مذکورہ بھتیجی کو بھڑکایا جارہا ہے۔شمس نے کہاکہ ”عالیہ(نواز الدین کی چھوڑی ہوئی بیوی) او رنواز بھائی کے درمیان میں پہلے ہی تنازعہ چل رہا ہے اور اس (بھتیجی) کو قانونی چیزوں کے لئے اکسایاجارہا ہے۔

لڑکی اور اس کے شوہر کے خلاف اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیاہے کیونکہ وہ مقرر تاریخی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ اس کے شوہر پر 20000کا ایک جرمانہ اور پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے کیونکہ لڑکی نابالغ تھی“۔

شمس نے نوازالدین کی مدافعت کی‘ جو اپنی بیو ی عالیہ سے علیحدگی میں مصروف ہیں‘ جس نے پچھلے ماہ اداکار کو ایک قانونی نوٹس بھیجتے ہوئے شادی شدہ زندگی سے علیحدگی اور دیکھ بھال کے لئے پیسوں کی مانگ کی ہے