جنوبی امریکی نوجوان شادی کریں اور بچے پیدا کریں: پوپ لیو

   

وٹیکن سٹی :8 نومبر ( یو این آئی ) جنوبی امریکہ کے دورے کے دوسرے روز پوپ لیو نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھیں اور اپنے خاندانوں کی شروعات کریں۔واضح رہے کہ جنوبی امریکہ کے اس خطے کو اس وقت شرحِ پیدائش میں شدید کمی کا سامنا ہے۔لاطینی امریکہ جو کسی زمانے میں دنیا کا سب سے بڑا کیتھولک خطہ تھا، وہاں 1950 کی دہائی میں فی عورت بچوں کی اوسط تعداد چھ تھی جو اب کم ہو کر صرف 1.8 رہ گئی ہے۔یوروگوئے کے دارالحکومت مونٹی ویڈیو کے ایک کھچا کھچ بھرے سٹیڈیم میں نوجوانوں کی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ ’نوجوانو! آگے بڑھیں، خود آگے بڑھ کر شادی کرنے اور اپنے خاندان کی بنیاد رکھنے کی ہمت کریں۔ ’ہمیشہ کے لیے‘ کا عزم کرنے سے نہ گھبرائیں۔