جنوبی بھارت کی ریاست کیرالا میں مسلسل بارش کی وجہ سے زمین کے تودہ گر 15 افراد کی ہوئی موت جبکہ 12 لوگوں کو بچا لیا گیا

   

جنوبی بھارت کی ریاست کیرالا میں مسلسل بارش کی وجہ سے زمین کے تودہ گر 15 افراد کی ہوئی موت جبکہ 12 لوگوں کو بچا لیا گیا

ترواننت پورم:7 آگست(سیاست نیوز)

کیرالہ کے منار علاقہ میں میں مسلسل بارش ہورہی ہے اور اس کی وجہ سے زمینی تودہ گرنے سے ایک بھیانک حادثہ پیش آیا ہے ۔ اس حادثہ میں اب تک 15 لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ چائے کے باغوں میں کام کرنے والے کئی مزدور اس کے زد میں آگئے ہیں۔ مقامی افسران کے مطابق یہ حادثہ اڈوکی ضلع میں پیش آیا ۔ ان علاقوں سے شدید بارش کی وجہ سے سارے رابطہ ٹوٹ گئے ہیں۔ اب تک ملی جانکاری کے مطابق بارہ لوگوں کو بچایا گیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ اس علاقہ میں تقریبا 80 لوگ رہتے ہیں ۔

افسران کا کہنا ہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی کی لائن متاثر ہونے سے علاقہ میں ٹیلی مواصلات خدمات میں خلل پڑا ہے ۔ زمینی تودہ گرنے کی وجہ سے تقریبا دس مزدوروں کے گھر وہاں دھنس گئے ہیں ۔ پولیس اور فائربریگیڈ کے اہلکار جائے واقعہ پر موجود ہیں اور ضلع انتظامیہ نے اسپتالوں سے بھی ہر صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنے کے لیے حکم جاری کیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بھی علاقہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے ۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق راحت اور امداد کیلئے این ڈی آر ایف کی ٹیم اس جگہ پر پہنچ چکی ہے، تقریبا بیس گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ انہوں نے امدادی کاموں کیلئے راج مالا میں ہیلی کاپٹر خدمات فراہم کرنے کیلئے ہندوستانی فضائیہ سے رابطہ کیا ہے ۔

کیرالہ کے ریوینو کے وزیر ای چندر شیکھر کا دعویٰ ہے کہ تین لیبر کیمپ میں تقریبا 82 افراد رہتے تھے ۔ ان کے مطابق فی الحال اس بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کہ زمینی تودہ گرنے کے وقت مزدور وہاں تھے یا پھر نہیں ۔ چندر شیکھر نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے جائے واقعہ پر پہنچنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔