جنوبی دہلی میں گوشت کی دکانوں پر پابندی

   

نئی دہلی : جنوبی دہلی کے میئر مکیش سورین نے کہا ہے کہ نوراتری کے دوران گوشت کی دکانوں پر پابندی کو سختی سے نافذ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں دعویٰ کیاکہ یہ قدم شکایات کے بعد اُٹھایا گیا ہے اور اِس سے کسی کی انفرادی آزادی کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے۔ ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر مکیش نے کہاکہ ہم تمام گوشت کی دکانوں کو سختی سے بند کریں گے۔ جب گوشت نہیں فروخت ہوگا تو لوگ اُسے نہیں کھائیں گے۔