جنوبی سوڈان میں طیارہ حادثہ ، 7 افراد ہلاک

,

   

خرطوم: جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان کے دارالحکومت سے جنوبی ریاست بحر الغزل کی جانب اڑان بھرنے والا مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ سے کچھ ہی دوری پر ایک میدانی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس سے جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔ جنوبی سوڈان کے وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کارگو طیارے میں پانچ مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے، حادثے میں 4 مسافر اور عملے کے تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔