سری نگر : جموں وکشمیر پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے چہارشنبہ کی صبح کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔یہ چھاپے ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ٹیمیں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور پلوامہ اضلاع اور سری نگر میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔