جنوبی کوریا:صدر کے گھر پر پولیس چھاپہ

   

سیول: جنوبی کوریا کی پولیس نے جمعہ کے روز مواخذے کے شکار صدر یون سک یول کے محفوظ گھر پر چھاپہ مارا، جہاں صدر نے ہنگامی مارشل لا لگانے کے اپنے منصوبے پر بات کرنے کیلئے سینئر پولیس افسران سے ملاقات کی تھی۔یونہاپ نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ چھاپے کا مقصد سی سی ٹی وی فوٹیج کو محفوظ بنانا اور ان لوگوں کی شناخت کرنا تھا جو 3 دسمبر کو مارشل لاء کے اعلان سے چند گھنٹے قبل عمارت میں داخل ہوئے تھے۔ صدارتی سیکیورٹی سروس پر بیک وقت چھاپہ مارنے کی کوشش کی جارہی تھی جو کہ صدارتی آفس کمپلیکس میں الگ سے واقع ہے تاہم تفتیش کاروں کو اندر جانے سے روکا جارہا تھا۔ (متعلقہ خبر صفحہ 4 پر)