سیول : جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ ہو گیا۔ رواں سال کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کیے جانے والے اضافہ کے تحت معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ اب ایک لاکھ 79ہزار ڈالر ہوجائے گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان میں کیے گئے مواخذہ کے تحت صدر یون عہدے پر برقرار تو ہیں لیکن ائینی عدالت کا فیصلہ انے تک انہیں اختیارات حاصل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لا لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد ائینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔