سیول: جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1,15,638 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2,31,42,479 ہوگئی ہے ۔ صحت حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔جنوبی کوریا کی ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں یومیہ انفیکشن کے معاملوں میں 43,142کا اضافہ ہوا، لیکن ایک ہفتہ قبل یہ تعداد 1,50,212 تھی۔گزشتہ ایک ہفتے میں ملک میں تصدیق شدہ معاملوں کی روزانہ اوسط تعداد 99,059 رہی۔ نئے معاملوں میں 380غیر ملکی معاملے ہیں اور اس کے ساتھ ان کی کل تعداد 58,342 ہو گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے متاثرہ 591 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ دریں اثنا، اس وبا سے مزید 71 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26 ہزار 689 ہو گئی ہے۔
اور اموات کی شرح 0.12 فیصد ہے ۔